منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

کئی ہزار فٹ بلندی پر اداکار نے جہاز میں لڑکی کو شادی کی پیشکش کردی

24 دسمبر, 2024 18:38

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمر عالم نے دوران پرواز جہاز میں لڑکی کو شادی کی پیشکش کردی۔

سوشل میڈیا سائٹس پر اداکار عمر عالم کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دورانِ پرواز بھرے ہوئے جہاز میں وہ ایک لڑکی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُسے رمانوی انداز میں انگوٹھی پیش کررہے ہیں۔

اداکار نے گھٹنوں کے بَل بیٹھ کر لڑکی کو جہاز میں دیگر پیسنجرز کے سامنے شادی کیلئے پروپوز کیا۔

مزید پڑھیں: ویڈیو وائرل ہوتے ہی سائرہ یوسف نے چوری کا جرم قبول کرلیا

مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے اور آنے والی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ لڑکی نے انکی پیشکش قبول کی یا نہیں۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اداکار عمر عالم شوبز انڈسٹری کا ابھرتا ہوا نام ہیں جنہوں نے کئی معروف ڈراموں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔