منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

مائیکروسافٹ ونڈوز صارفین کیلئے انتہائی بُری خبر

24 دسمبر, 2024 15:23

ملک میں مائیکروسافٹ ونڈوز صارفین کو باقاعدگی سے روزانہ کی بنیاد پر اپنے پاس ورڈ اپ ڈیٹ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

مائیکروسافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں سکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم کمزوری کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی) نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ایڈوائزری میں متنبہ کیا گیا ہے کہ یہ خامی ہیکرز کو سسٹم پر سمجھوتہ کرنے اور ذاتی ڈیٹا چوری کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔

سی ای آر ٹی نے کہا کہ صارفین کے نام، ڈومین اسناد اور پاس ورڈ خطرے میں ہیں، فائلیں کھولے بغیر بھی حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کا امکان ہے۔

کمزوری ونڈوز کے متعدد ورژن کو متاثر کرتی ہے ، ونڈوز 7 سے لے کر ونڈوز 11 تک کے صارفین محتاط رہیں، البتہ سی ای آر ٹی نے خطرات کو کم کرنے کے لئے ایک مضبوط سیکورٹی حکمت عملی بنانے کی سفارش کی ہے۔

ایڈوائزری میں صارفین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ مشترکہ ڈرائیوز، مشترکہ فولڈرز اور ای میل اٹیچمنٹس سے گریز کریں جو ممکنہ حملے کے ویکٹر کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔