منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

سابق بھارتی کرکٹر کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل

24 دسمبر, 2024 10:47

سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کی طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

52 سالہ ونود کامبلی کو ان کے ایک مداح نے اسپتال منتقل کرایا تھا جو تھانے ضلع کے بھیونڈی کے کلہر علاقے میں اسپتال کے مالک بھی ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ونود کامبلی کی حالت نازک ہے، اس وقت ان کا برین کلاٹس سمیت دیگر امراض کا علاج چل رہا ہے، وہ ہفتے کے روز اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے کہا کہ اسپتال میں سابق کرکٹر کے کئی ٹیسٹ کیے گئے جس کی وجہ سے ان کے دماغ میں کلاٹنگ ہونے کا معلوم ہوا، البتہ ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور آج بھی ان کے اضافی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اسپتال انچارج ایس سنگھ نے ونود کامبلی کا تاحیات مفت علاج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ونود کامبلی اسپتال میں زیرِ علاج۔ فوٹو — بھارتی میڈیا

ونود کامبلی کو گزشتہ چند سالوں سے صحت کے کئی مسائل کا سامنا تھا اور انہیں 2013 میں دل کی دو سرجریوں سے بھی گزرنا پڑا تھا، جس کے لیے انہیں سچن ٹنڈولکر سے مالی مدد ملی تھی۔

حالیہ برسوں میں صحت کے متعدد مسائل کا سامنا کرنے والے 52 سالہ ونود کامبلی حال ہی میں اپنے بچپن کے دوست اور کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے ساتھ اپنے سابق کوچ رماکانت آچرےکر کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں جذباتی ملاقات کے بعد سرخیوں میں آئے تھے۔

تقریب میں ونود کامبلی کی وہیل چیئر پر موجودگی نے ان کی صحت کے بارے میں ان کے مداحوں میں تشویش پیدا کی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔