منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

غزہ اسرائیلی فوجیوں کیلئے قبرستان بن گیا، مزید 3 جہنم واصل

24 دسمبر, 2024 18:58

فلسطین میں مزاحمت کی علامت حماس نے مزید 3 قابض اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا۔

اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ مزاحمتی تحریک دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کررہی ہے۔

قابض صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ تینوں فوجیوں کو پیر کو بیت حنون کے علاقے میں ایک دھماکہ خیز ڈیوائس سے ہلاک کیا گیا۔

غزہ میں حماس کے خلاف زمینی کارروائی اور غزہ پٹی کے ساتھ سرحد پر فوجی کارروائیوں میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 391 ہوگئی جبکہ لبنان میں حزب اللہ اور یمن کے حوثی باغیوں کے ہاتھوں مختلف کارروائیوں میں جہنم رسید ہوئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد علاوہ ازیں ہے۔

مزید پڑھیں: حماس نے مزید 5 اسرائیلی فوجیوں کو جنہم واصل کردیا

دوسری جانب حماس کی القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت اپنی فوج کی ساکھ بچانے کیلئے غزہ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت چھپا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: صہنیوں پر حملہ؛ حماس نے میدانِ جنگ میں پُرانے طریقے کو دوبارہ اپنالیا

غزہ کے شمال میں ہمارے مجاہدین کی بہادری اور میدانی کارکردگی دنیا بھر کے آزادی کے متوالوں کیلئے قابل تقلید نمونہ ہے، دشمن اپنی فوج کا امیج بچانے کیلئے غزہ کے شمال میں فوجیوں کی ہلاکتوں پر پردہ ڈال رہا ہے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ میں ابتک 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔