فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا آج 800 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے پر آگیا۔
اسی طرح 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے جب کہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 214235 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 3350 روپے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں دن کے دوران 8 ڈالر کی کمی کے بعد سونے کا بھاؤ 2614 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












