سید حسن نصر اللہ کی جائے تدفین سے متعلق انکشاف

حسن نصر اللہ کی تدفین؛ شہری بیروت کا رخ نہ کریں، امریکا (فوٹو: فائل)
سعودی اخبار نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ سید حسن نصر اللہ کی جائے تدفین سے متعلق انکشاف کردیا۔
سعودی روزنامہ الشرق الاوسط نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہید سابق سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی جائے تدفین کا تعین ہوچکا ہے۔
اخبار نے حزب اللہ ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ حسن نصر اللہ شہید کی میت کو دفانے کیلئے جگہ کا تعین ہوچکا ہے جو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف جانے والی پرانی سڑک پر واقع ہے۔
یہاں شہید حسن نصر اللہ کا مستقبل میں زیادت گاہ بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: شہید حسن نصر اللہ کی انگوٹھی 680 ملین تومان میں فروخت
الشرق الاوسط نے مذکورہ ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا ہے کہ سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کی ایک عوامی تشییع جنازہ کیلئے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: حسن نصر اللہ کے صاحبزادے شہید والد کا عمامہ پہنے ایران میں منظر عام پر آگئے
تاہم شہید سید ہاشم صفی الدین کا جسد خاکی ان کی وصیت کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر دیر قانون میں سپردک خاک کیا جائے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












