منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

اسرائیل کا پہلی بار اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کرنے کا اعتراف

24 دسمبر, 2024 09:37

اسرائیل نے پہلی بار سابق حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے اس سال کے اوائل میں ایرانی دارالحکومت تہران میں حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہانیہ کو شہید کیا تھا۔

صیہونی وزیر نے ایک تقریب سے خطاب میں اپنے ناپاک عزائم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم حوثیوں پر سخت حملہ کریں گے  اور ان کی قیادت کا سر قلم کریں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یمنی حوثیوں کے ساتھ ایسا ہی کیا جائے گا  جیسا ہم نے تہران، غزہ اور لبنان میں اسماعیل ہانیہ، یحییٰ سنوار اور حسن نصراللہ کے ساتھ کیا تھا، ہم الحدیدہ اور صنعا میں بھی ایسا کریں گے۔

وزارت دفاع میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا یہ بیان اس بات کا پہلا عوامی اعتراف ہے کہ جولائی کے اواخر میں ایرانی دارالحکومت میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

اسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ ان دنوں جب حوثی اسرائیل پر میزائل داغ رہے ہیں، ہے تو میں اپنے بیان کے آغاز میں انہیں ایک واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم نے حماس، حزب اللہ کو شکست دی  اور ایران کے دفاعی نظام کو اندھا کر دیا ہے۔

اپنے خطاب میں صیہونی نے مزید کہا کہ ہم نے شام میں بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹا اور برائی کے محور کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

اسرائیلی وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کاٹز نے کہا کہ ہم یمن میں حوثی تنظیم انصار اللہ کو بھی شدید دھچکا پہنچائیں گے۔

 

 

اب تک اسرائیل نے کبھی بھی اسماعیل ہنیہ کے قتل کا اعتراف نہیں کیا تھا لیکن ایران اور حماس نے پہلے ہی سیاسی رہنما کی شہادت کا الزام صیہونی حکومت پر عائد کیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔