منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

قرآن مجید کی ہاتھ سے سلائی؛ خاتون نے زندگی کے 32 سال وقف کردیے

24 دسمبر, 2024 17:09

پنجاب سے تعلق رکھنے والی خاتون نسیم اختر نے اپنی رندگی کے 32 سال قرآن مجید کے مکمل نسخے کو ہاتھ سے سلائی کرنے کیلئے وقف کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں پنجاب کی ایک خاتون نسیم اختر نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی سے قبل قرآن مجید کے ایک مکمل نسخے کو ہاتھ سے کڑھائی کے ذریعے بنانے کا خواب دیکھا تھا تاہم محدود وسائل کی وجہ سے اپنا منصوبہ کچھ عرصے کیلئے ملتوی کرنا پڑا۔

قرآن مجید کے ایک مکمل نسخے کو سال 2018 میں مکمل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: صحت سے متعلق پارلیمانی اجلاس؛ خاتون ممبر ”ویپ” پیتی رہیں

سال 1987 میں شادی کے بعد نسیم اختر نے اپنی خواہش پوری کرنے کا فیصلہ کیا، اس نے فیصل آباد سے کپڑے کے 12 ٹکڑے منگوائے، جس کا ہر ٹکڑا 45 انچ چوڑا اور 25 گز لمبا تھا۔

سیاہ اور گلابی دھاگوں مدد سے نسیم نے کپڑے پر قرآن مجید کے نسخے کی کڑھائی کی۔

نسم اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے قرآن مجید کے نسخے کی سلائی بغیر کسی مدد کے کی ہے جبکہ ہر عربی حرف کا بھی خیال رکھا ہے تاکہ مطلب نہ بدل سکے۔

This Pakistani woman spent 32 years hand-embroidering entire Holy Quran

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔