یمنی فوج نے اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ کردیا

یمنی فوج نے اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ کردیا
یمنی فوج کی اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری ہے، حوثیوں نے صیہونی دارالحکومت تل ابیب پر ایک اور میزائل حملہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی حملے کے باعث اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سائرن کی آوازوں سے گونج اٹھا جب کہ میزائلوں سے صیہونیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان بھی ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی یمن نے تل ابیب میں بیلیسٹک میزائل داغ کر ملٹری ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا۔یمنی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کامیابی سے اپنا ہدف حاصل کیا۔
دوسری جانب اسرائیلیوں پر یمنی فوج کا خوف سوار ہوگیا، صیہونی وزیر خارجہ نے یورپ میں اپنے سفارتکاروں کو یمنی مزاحمتی فوج کو دہشتگرد تنظیم قرار دلوانے کی کوشش کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
یمنی فوج اسرائیل کی غزہ میں جاری وحشیانہ کارروائیوں کا جواب دینے اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اسرائیل پر حملے کررہی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












