بشارالاسد کی اہلیہ دوبارہ کینسر میں مبتلا

بشارالاسد کی اہلیہ دوبارہ کینسر میں مبتلا
سابق شامی صدر بشارالاسد کی اہلیہ اسما اسد ایک بار پھر کینسر میں مبتلا ہو گئی ہیں۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بشارالاسد کی اہلیہ اسما اسد خون کے کینسر میں مبتلا ہیں اور ان کی طبیعت انتہائی خراب ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق اسما اسد کے زندہ بچنے کی امید 50 فیصد سے بھی کم ہے اور انہیں انفیکشن سے بچنے کے لیے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسما اسد کے والد فواز اخراص ماسکو میں ان کی تیمارداری کر رہے ہیں۔ شام کے صدارتی محل نے رواں سال مئی میں بشارالاسد کی اہلیہ اسما اسد کے خون کے کینسر میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا تھا۔
اس سے قبل اسما اسد چھاتی کے کینسر میں بھی مبتلا رہ چکی ہیں اور انہوں نے 2019 میں چھاتی کے کینسر سے صحت یاب ہونے کا اعلان کیا تھا۔
میڈیا رپورٹ میں سابق شامی صدر بشارالاسد کے خاندان کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اسما اسد کی حلات تشویشناک ہے اور ان کے بچنے کی امید 50 فیصد سے بھی کم ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












