ویڈیو: بھارتی انتہا پسندوں نے ڈلیوری رائیڈر سے ’سانتا کلاز کاسٹیوم‘ اتروا دیا

ویڈیو: بھارتی انتہا پسندوں نے ڈلیوری رائیڈر سے ’سانتا کلاز کاسٹیوم‘ اتروا دیا
بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے کرسمس کے موقع پر ایک ڈیلیوری رائیڈر کو سانتا کلاز کا لباس اتارنے پر مجبور کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک فوڈ کمپنی کا رائیڈر کرسمس کے موقع پر سانتا کلاز کا لباس پہن کر ڈلیوری کرنے جا رہا تھا۔
ہندو انتہا پسند تنظیم ہندو جاگرن منچ کے غنڈوں نے ڈالیوری رائیڈر کا راستہ روکا، اس سے پوچھ گچھ کی اور اسے دھمکی دی۔
ڈلیوری رائیڈر نے انتہا پسندوں کو بتایا کہ کمپنی نے اسے یہ لباس پہننے کے لیے کہا تھا، جس پر ہندو انتہا پسندوں نے اسے سانتا کلاز کا لباس اتارنے پر مجبور کیا۔
انتہا پسندوں کی جانب سے سوار کو دھمکانے اور سانتا کلاز کا لباس اتارنے پر مجبور کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ڈلیوری رائیڈر کے صبر اور برداشت کی تعریف کی اور ہندو انتہا پسند تنظیم اور اس کے کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ اندور کی مقامی انتظامیہ نے انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












