مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، ایران کا بڑا فیصلہ

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، ایران کا بڑا فیصلہ
مشرق وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی صورتحال میں ایران نے جلد بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل غلام علی راشد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جنگی مشقوں میں دفاع اور دشمن پر حملہ کرنے کی مشقیں کی جائیں گی۔
ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کی مشترکہ جنگی مشقوں کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے خود کو مزید تیار کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی فوج نے اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ کردیا
ایران کے فوجی حکام نے کہا کہ جنگی مشقوں میں زمینی، فضائی اور بحری افواج کے ہتھیاروں، میزائیلوں اور دیگر حربی سازو سامان کی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا۔
غزہ اور لبنان میں مسلسل اسرائیلی حملوں کے ساتھ ساتھ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد خطے میں ایران کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












