منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

26 دسمبر, 2024 17:25

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کا بھاؤ 1400 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 1200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 34 ہزار 911 روپے ہوگئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے جب کہ فی 10گرام چاندی کا نرخ بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872 روپے کی سطح پر مستحکم رہا۔

یہ بھی پڑھیں: جائیداد کی خرید و فروخت کرنے والوں کیلئے بُری خبر

دوسری جانب بین الاقوامی صرافہ بازار میں دن کے دوران 14 ڈالر کے اضافے سے سونے کا بھاؤ 2628 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔