غزہ: ظالم صیہونی حکومت جنگ بندی نہ ہونے کی کوششیں کرنے لگی

غزہ: نیتن یاہو کی ظالم حکومت جنگ بندی نہ ہونے کی کوششیں کرنے لگی
غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔
غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار 361 تک پہنچ گئی، اسرائیلی حملوں میں پانچ صحافی بھی شہید ہوگئے جنہیں صیہونی فوج نے نصیرات مہاجر کیمپ کے قریب گاڑی پر حملہ کرکے قتل کیا۔
وسطی غزہ کے علاقے نسیرات میں الاودہ اسپتال کے قریب ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ صحافی شہید ہو گئے۔ یہ صحافی القدس الیوم ٹیلی ویژن چینل کے لیے کام کرتے تھے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ایمرجنسی سروس نے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی افواج نے حالیہ دنوں میں رات کے وقت غزہ کی پٹی میں رہائشی گھروں پر حملے بڑھا دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، ایران کا بڑا فیصلہ
شدید سردی میں علاج معالجے کی سہولتیں کم ہونے کی وجہ سے فلسطینی بچوں کی اموات بھی بڑھ رہی ہیں، اسرائیلی فوجی جان بوجھ کر فلسطینیوں کے لیے آنے والی خوراک اور دوائوں کی سپلائی روک رہے ہیں۔
ادھر حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل جاری مذاکراتی عمل کو خراب کرنے کے لیے نئی شرائط لگارہا ہے جب کہ اسرائیلی حکام بھی جنگ نہ روکنے کے بہانے ڈھونڈرہے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












