منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

آسٹریلوی میڈیا نے ویرات کوہلی کو ‘جوکر’ قرار دے دیا

27 دسمبر, 2024 11:51

آسٹریلوی میڈیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز ڈیبیو کرنے والے اوپنر سیم کونسٹاس سے تلخ کلامی کرنے پر ویرات کوہلی کو جوکر کہنا شروع کردیا۔

گزشتہ روز میلبورن میں کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ویرات کوہلی کا ڈیبیو کرنے والے آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے جھگڑا ہو گیا تھا۔

ٹیسٹ کے آغاز پر 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس نے غیر معمولی بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بولر جسپریت بمراہ کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کی جس پر بھارتی فیلڈرز پریشان نظر آئے۔

میچ کے 10 ویں اوور کے اختتام پر ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے کندھے ٹکرا گئے جس کا اعادہ دونوں کے درمیان ہوا تاہم عثمان خواجہ اور امپائر نے مداخلت کرکے دونوں کا بیچ بچاؤ کرایا۔

اس واقعے کے بعد ویرات کوہلی کو تنبیہ کی گئی اور میچ فیس کا صرف 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

اس واقعے کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ویرات کوہلی پر کم از کم ایک میچ کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا نے جمعہ کی صبح کے اخبارات میں کوہلی کو ‘جوکر’ قرار دیا جب کہ ایک تصویر میں بچے کے منہ میں فیڈر بھی دیکھا گیا۔

دی ویسٹ آسٹریلیا نامی اخبار نے ‘کوہلی دی جوکر’ کی سرخی شائع کی جس پر بھارتی حامی اور مداح برہم ہوگئے۔

دوسری جانب پوسٹ ڈے پریس کانفرنس میں سیم کونسٹاس نے ویرات کوہلی کے ٹکرانے کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دستانے ایڈجسٹ کر رہے تھے اور لگتا ہے کہ ویرات نے غلطی سے انہیں کندھا مارا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔