منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

بولڈ لباس؛ نعیمہ بٹ تنقید کی زد میں آگئیں

27 دسمبر, 2024 18:00

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ کو امریکا کی ایک تقریب میں بولڈ لباس پہننا مہنگا پڑگیا۔

بلاک بسٹر ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم” سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ نعیمہ بٹ کو سوشل میڈیا صارفین بولڈ لباس میں پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ ان دنوں ساتھی اداکار ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ کیساتھ امریکی ریاستوں میں میٹ اینڈ گریٹ میں مصروف ہیں جسکی جھلکیاں اور ویڈیوکلپس سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: رباب کا کردار میں بھی اچھا کرسکتی تھی، اریج کا دوٹوک بیان

اس تقریب کا حصہ بننے سے قبل نعیمہ بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی، ویڈیو کے بیگ گراونڈ میں ہنی سنگھ کا مشہور گانا چل رہا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی گلوکار اور ہانیہ عامر کا کیا رشتہ ہے؟ بادشاہ بول اُٹھے

ویڈیو میں اداکارہ کو سنہرے چمکتےگاؤن میں دیکھا جاسکتا ہے جو منفرد اسٹائل کے ساتھ بولڈ بھی ہے جس میں وہ مختلف انداز کیساتھ فوٹو شوٹ بھی کروارہی ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہوتے ہیں سوشل میڈیا صارفین کا پارہ ہائی ہوگیا اور کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کو انکے بولڈ لباس پر خاص تنقید کا نشانہ بنایا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔