منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ ٹکٹ کا حصول کیسے ممکن ہوگا؟

27 دسمبر, 2024 18:30

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع کردی۔

شائقین کرکٹ آئی سی سی کے سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے ٹورنامنٹ سے متعلق اہم پیشرفت بشمول ٹکٹوں کی فروخت کے بارے میں اپ ڈیٹس حاصل کرنے کیلئے سائن اَپ کرسکتے ہیں۔

اس لنک کے ذریعے شائقین کرکٹ ٹکٹ سے متعلق تفصیلات کے علاوہ اپنا نام، ای میل ایڈریس، رابطہ نمبر، تاریخ پیدائش اور رہائشی ملک اور پسندیدہ ٹیم درج کریں گے اور ٹکٹس سے متعلق اَپ ڈیٹس کیلئے رجسٹرڈ ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا

چیمپئنز ٹرافی کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان ہوگیا ہے، میگا ایونٹ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کا روایتی حریف بھارت کیساتھ ہائی وولٹیج ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ کون سا اسٹیڈیم سب سے میچز کی میزبانی کرے گا؟

لاہور اور دبئی میں 4،4 میچز کھیلے جائیں گے، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز 3،3 میچز کی میزبانی کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد 19 فروری سے9 مارچ تک ہوگا۔

گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش شامل ہیں، گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقا موجود ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کولاہور میں شیڈول ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔