فی تولہ سونے کی کمی قیمت میں کمی ریکارڈ

فی تولہ سونے کی کمی قیمت میں کمی ریکارڈ
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 800 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 73 ہزار 200 روپے پر آگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 34 ہزار 225 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350 روپے پر مستحکم رہی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں دن کے دوران 8 ڈالر کی کمی کے بعد سونے کا نرخ 2620 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












