منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

یمنی افواج نے ہائپرسونک میزائلوں سے تل ابیب پر حملہ کردیا

27 دسمبر, 2024 17:39

یمن کی مسلح افواج نے اسرائیل کی جانب سے ہوائی اڈے اور بندرگاہوں پر فضائی حملوں کے جواب میں تل ابیب کے بن گورین ائیرپورٹ پر ہائپرسونک بیلسٹک میزائل داغ دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یمنی فوج نے اسرائیل کے بن گورین ائیرپورٹ کو 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میزائل صہیونی دشمن کے فضائی سسٹم کو چکمہ دیتے ہوئے مطلوبہ ہدف کو باآسانی نشانہ بنایا جسکی وجہ سے پروازیں معطل ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا یمنی ائیر پورٹ اور بندرگاہوں پر فضائی حملہ

جنرل یحیی سریع نے آگاہ کیا کہ ملک کے ڈرون یونٹ نے مقبوضہ یافا (تل ابیب) میں اسرائیلی دشمن کے ایک اہم ہدف کو خودکش ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا جو کامیاب رہا۔

مزید پڑھیں: یمن نے اسرائیل کو خفیہ ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے دی

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ، کئی ڈرونز سے بحیرہ عرب کے سقطری جزیرے میں ایک بحری جہاز (سانتا ارسولا) کو بھی براہ راست نشانہ بنایا کیونکہ مذکوہ بحری جہاز کی ملکیت والی کمپنی نے اسرائیل کی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی کے یمنی انتباہ کو نظر انداز کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: یمنی افواج نے ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر دھاوا بول دیا

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ غزہ پر جارحیت اور محاصرے کے خاتمے تک یمن کی فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔