منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

چیمپئنز ٹرافی؛ میئر کا کراچی کو سجانے کا اعلان

28 دسمبر, 2024 20:52

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے چیمپئنز ٹرافی کے موقع پر کراچی کوسجانے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اچانک نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے انکا استقبال کیا۔

بورڈ حکام نے میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کو2025ء میں منعقد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں سے متعلق بتایا اور اسٹیڈیم میں جاری تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کرکٹ کے دیوانوں کا شہر ہے، یہاں کی عوام چیمپئنز ٹرافی کے میچز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، ٹورنامنٹ کے دوران کرکٹ کی ٹیموں کا والہانہ استقبال کریں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کا شائقین کرکٹ کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان

میئر کراچی نے کہا کہ 2017ء کے بعد 2025ء میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد خوش آئند ہے، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کیلئے ہر طرح کی بلدیاتی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامںٹ کے دوران کراچی کو سجایا جائے گا۔

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں چیمپئنز ٹرافی کو کے ایم سی کے ہیڈ آفس لایا گیا تھا، چیمپئنز ٹرافی کو تھام کر یہ احساس ہوا تھا کہ اس مرتبہ ہم جیتیں گے، چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے دوران عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔