منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

اسرائیل کے یمن پر وحشیانہ حملے، دو افراد شہید

28 دسمبر, 2024 10:19

صیہونی فوج کی دہشتگردی بے لگام، یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے جاری، دو افراد شہید جبکہ گیارہ زخمی ہوئے۔

اسرائیل یمن پر دو روز سے مستقل حملے کرہا ہے، یمن کے ائیرپورٹ، پاور اسٹیشنز اور اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، اقوام متحدہ نے اسرائیل کے یمن پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دہشتگرد صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل یمن پر حملے کرتا رہے گا، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ بھی اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے۔

ڈبلیو ایچ او سربراہ نے اسرائیلی حملے کے بعد کہا کہ انہیں اپنے بچنے کی امید نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی افواج نے ہائپرسونک میزائلوں سے تل ابیب پر حملہ کردیا

ادھر یمنی فوج کی جانب سے بھی اسرائیل کے بین گورین ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔