منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

امریکا میں بےگھر افراد کی تعداد بڑھ گئی، وجہ کیا ہے؟

28 دسمبر, 2024 10:46

امریکا میں بے گھر افراد کی شرح میں 18.1 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جس کی کئی وجوہات میں مناسب قیمت پر رہائش کی عدم دستیابی بھی شامل ہے۔

بے گھر افراد میں رواں سال ڈرامائی اضافے کے پیچھے تباہ کن قدرتی آفات اور ملک کے کئی حصوں میں بہت سے تارکین وطن کی آمد بھی ہے۔

امریکی محکمہ ہاؤسنگ اور اربن ڈویلپمنٹ کے مطابق جنوری میں 7 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر تھے، ان افراد میں وہ لوگ شامل نہیں جو دوستوں یا خاندان کے ساتھ اس لیے رہتے ہیں کیونکہ ان کے پاس سر چھپانے کی اپنی کوئی جگہ نہیں۔

سال 2023 میں بے گھر افراد کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ ادارہ برائے رہائش اور شہری ترقی نے اس اضافے کا سبب کرایوں اور وبائی بیماری کے لیے دی جانے والی امداد کے خاتمے کو قرار دیا تھا۔ گزشتہ برس اس اضافے کا سبب پہلی بار بے گھر ہونے والے افراد بھی تھے۔

امریکا میں ہر 10 ہزار میں سے 23 لوگ بے گھر ہیں، ان میں سیاہ فاموں کا تناسب زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈینور، شکاگو اور نیو یارک سٹی سمیت تارکین وطن سے متاثر ہونے والی 13 کمیونٹیز میں پورے خاندانوں کے بے گھر ہونے کی شرح دوگنا سے بھی زیادہ رہی۔

رواں سال کے دوران قدرتی آفات کی وجہ سے ایک ہی رات میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ بچوں کو بے گھر ہونا پڑا، یہ تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔