پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
نئے سال کے آغاز میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاسکتی جبکہ ڈیزل چار روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔
وزیر خزانہ اور وزیر اعظم کے درمیان مشاورت کے بعد 31 دسمبر کو اس معاملے پر حتمی فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 15 دسمبر کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا۔
پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255 روپے 38 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 161 روپے 66 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی سے 148 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی تھی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












