پیوٹن نے آذربائیجان ایئرلائن کے طیارہ حادثے پر معافی مانگ لی

پیوٹن نے آذربائیجان ایئرلائن کے طیارہ حادثے پر معافی مانگ لی (فوٹو: فائل)
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آذربائیجان ایئرلائن کے طیارہ حادثے پر معافی مانگ لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ہم منصب الہام علییف 25 دسمبر کو پیش آئے طیارے حادثے پر معافی مانگتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
آذربائیجان ائیرلائن کی پرواز بدھ کو قازقستان کے شہر اکتاو کے قریب جنوبی روس کے اس علاقے سے ہٹنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا جہاں ماسکو نے بار بار یوکرائنی ڈرون حملوں کے خلاف فضائی دفاعی نظام استعمال کیا تھا۔
مزید پڑھیں: مسافر طیارہ گر کر تباہ، درجنوں افراد ہلاک
طیارہ حادثے میں 62 افراد اور عملے کے 5 ارکان میں سے 32 مسافروں کو بچا لیا گیا اور 38 ہلاک ہوگئے تھے۔
تاہم اب واقع پر پیوٹن نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یوکرین کے ڈرون حملے کی وجہ سے گروزنی کے قریب فضائی دفاعی نظام متحرک تھا جس کے سبب طیارے کو مشکلات پیش آئیں اور حادثے کا شکار ہوگیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












