رجب بٹ کا گھر دھماکے سے گونج اٹھا

رجب بٹ کا گھر دھماکے سے گونج اٹھا
معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ کی تقریب کے دوران گیس کے غبارے پھٹنے سے ان کا گھر دھماکے سے گونج اٹھا۔
رجب بٹ کو اپنی سالگرہ کی تقریبات کے دوران اس وقت افسوسناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا جب گیس کے غبارے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں اس موقع پر موجود ان کے دوست معمولی زخمی ہوئے۔
جب بٹ کے اہل خانہ نے غبارے، کیک اور پھولوں سے استقبال کرکے انہیں اس وقت سالگرہ کا سرپرائز دیا جب وہ ٹک ٹاک پر لائیو تھے۔
یہ واقعہ ٹک ٹاک پر براہ راست ریکارڈ کیا گیا جس کی مختصر ویڈیو کلپ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ کے اہل خانہ ایک کمرے میں جمع ہیں اور یوٹیوبر ایک صوفے پر بیٹھ کر سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تیاری کر رہے ہیں جب کہ سجاوٹ کے حصے کے طور پر گیس کے غبارے بھی کمرے میں منڈلا رہے تھے۔
تاہم، جیسے ہی وہ کیک کاٹنے ہی والے تھے اچانک دھماکہ ہوا، جو ممکنہ طور پر گیس غبارے کے رابطے میں آنے والی آگ کی وجہ سے ہوا جس کے باعث کمرے میں آگ بھڑک اٹھی۔
رجب بٹ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس واقعے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی ان کے اہل خانہ نے اس واقعے کی کوئی آفیشل فوٹیج شیئر کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق رجب بٹ کے کچھ دوست معمولی طور پر جھلس گئے ہیں اور ویڈیو میں ایک شخص کا چہرہ دھماکے کے بعد سرخ دکھائی دے رہا ہے۔
یہ واقعہ رجب بٹ کی غیر معمولی شادی کے فورا بعد پیش آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی لیکن تنازعات کو بھی جنم دیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












