منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

سعودی عرب نے یمن کو 500 ملین ڈالر کی امداد فراہم کردی

28 دسمبر, 2024 12:58

سعودی عرب نے یمنی معیشت کو مستحکم کرنے اور عوام کی فلاح کے لیے 500 ملین ڈالر کی خطیر رقم فراہم کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یہ امداد یمنی حکومت کی مالیاتی مشکلات کو کم کرنے، مرکزی بینک کو مضبوط بنانے اور ملک میں استحکام لانے کے لیے دی گئی۔

یہ امداد یمنی عوام کے لیے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور حکومتی اداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

امداد کے اہم مقاصد میں بجٹ اور تنخواہوں کے اخراجات پورے کرنا، اقتصادی اصلاحات کے منصوبے کو نافذ کرنا اور نجی شعبے کی ترقی کو فروغ دینا شامل ہے۔

یہ اقدام سعودی ترقیاتی اور تعمیر نو پروگرام برائے یمن کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

اس پروگرام کا کا مقصد جنگ زدہ یمن میں استحکام اور ترقی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔