ہانیہ عامر نے ”پنڈت” بننے کی خواہش ظاہر کردی

ہانیہ عامر نے پنڈت بننے کی خواہش ظاہر کردی (فوٹو: فائل)
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پنڈت بننا چاہتی ہیں۔
معروف ڈرامے کبھی میں کبھی تم سے میں اپنی شاندار اداکاری اور بھارتی دوست بادشاہ کیساتھ دوستی کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہنے والی ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ وہ بھول بھلیاں فلم کے
چھوٹے پنڈت کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کئی اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کرنے کے ساتھ بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم سے متاثر ہونے کا انکشاف کیا۔
مزید پڑھیں: بولڈ لباس؛ نعیمہ بٹ تنقید کی زد میں آگئیں
اداکارہ نے کنگ خان کی فلم دل سے پر بات کرتے کہا نےکہ اگرچہ وہ اس وقت اس بات کو پوری طرح نہیں سمجھ پاتی تھیں کہ فلم کا اداکار کون ہے، فلم کا کیا موضوع تھا، یا بالی ووڈ کیا ہوتا ہے لیکن اس فلم نے ان پر گہرا اثر ڈالا۔
اداکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ کون سا بالی ووڈ کردار ادا کرنا چاہیں گی، تو انہوں نے فورا بھول بھلیاں کا نام لیا اور کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اس فلم کے چھوٹے پنڈت کا کردار ادا کرنا چاہیں گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












