منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

مظلوم فلسطینیوں کے قاتل نیتن یاہو کی طبعیت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

29 دسمبر, 2024 18:30

قابض ریاست کے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی طبعیت بگڑ گئی ہے جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے، جس کیلئے انکی سرجری کی جائے گی۔

رواں سال کے آغاز میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہرنیا کا آپریشن ہوا تھا جبکہ ایک سال قبل انہیں دل کی بیماری کی وجہ سے پیس میکر لگایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: غزہ کا واحد فعال اسپتال نذر آتش؛ ڈائریکٹر بھی زیرِ حراست

نیتن یاہو کو گزشتہ سال 15 جولائی کو چکر آنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹر نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں پانی کی کمی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز طبی تشخیص کیلئے "تل ابیب” کے قریب "شیبا میڈیکل سینٹر” میں داخل کرایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیر کی اشتعال انگیزی؛ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

نیتن یاہو کی سرجری ایسے وقت میں ہونے جارہی ہے جب گزشتہ روز قابض فوج نے غزہ کے واحد فعال کمال عدوان اسپتال کو آگ لگادی تھی اور ڈاکٹرز کو اغوا کرلیا تھا جبکہ مریضوں کو اسپتال سے بےدخل کردیا تھا۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو غزہ میں 45 ہزار سے زائد افراد کے قتل عام میں ملوث ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔