منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

پی ایس ایل10؛ کراچی کنگز نے اپنے کپتان کو ہی خیرباد کہہ دیا

29 دسمبر, 2024 17:59

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم کراچی کنگز نے پلیئر ڈرافٹ سے قبل اپنے کپتان شان مسعود کو خیرباد کہہ دیا۔

سال 2021 میں آخری بار پلے آف مرحلے تک پہنچنے والی کراچی کنگز کی ٹیم نے کپتان شان مسعود خاطر خواہ کارکردگی دیکھانے میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ ایڈیشن میں 10 اننگز میں 15.8 کی مایوس کن اوسط اور 105.8 کے معمولی اسٹرائیک ریٹ سے صرف 158 رنز بناسکے تھے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ میئر کا کراچی کو سجانے کا اعلان

کراچی کنگز کی ٹیم نے شان مسعود کے علاوہ حسن علی اور لیگ اسپنر زاہد محمود کو بھی ڈرافٹس سے قبل ریلیز کردیا ہے، فاسٹ بولر حسن علی کو 10 میچوں میں 22.42 کی معقول اوسط سے 14 وکٹیں لیں تھی جبکہ زاہد 6 میچوں میں 8 وکٹیں لے سکے۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کا شائقین کرکٹ کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان

قابل ذکر بات یہ ہے کہ حسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر، پشاور زلمی کے صائم ایوب اور ملتان سلطانز کے اسامہ میر کے ساتھ پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی پانے والے 4 مقامی کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔

دریں اثناء تین بار کی پی ایس ایل چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ نے فاسٹ بولر رومان رئیس کو ریلیز کردیا ہے جبکہ لاہور قلندرز نے دائیں ہاتھ کے اوپنر عبداللہ شفیق کو اپنے اسکواڈ کا مزید حصہ نہیں بنایا۔

Image

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔