جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثے کا شکار، 124 افراد ہلاک

جنوبی کوریا مین لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثے کا شکار، 85 افراد ہلاک
سیئول: جنوبی کوریا میں لینڈنگ کے دوران طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 124 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز نے جنوبی کوریا کی قومی ائیر لائن نے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں 124 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ طیارےکے عقبی حصے میں موجود مسافروں کوبچانےکی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:پیوٹن نے آذربائیجان ایئرلائن کے طیارہ حادثے پر معافی مانگ لی
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائر ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ بہت سے افراد طیارے سے باہر گرنےکے باعث ہلاک ہوئے۔ طیارے کو حادثہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے سبب پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ رن وے سے اتر کر رن وے کے گرد لگی باڑھ سے جا ٹکرایا جس سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم بعد ازاں ایمرجینسی عملے نے طیارے میں لگی آگ بجھا دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ جنوبی کوریا موان ائیرپورٹ پر پیش آیا جبکہ جنوبی کورین ائیرلائن کے طیارے میں 175 مسافر اور 6 فلائٹ اٹینڈنٹ سوار تھے، طیارہ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک سے واپس آرہا تھا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












