اسٹیٹ بینک کا پرائز بانڈز بدلنے سے متعلق اہم اعلان

اسٹیٹ بینک کا پرائز بانڈز سے متعلق اہم اعلان
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پرائز بانڈز واپس کرنے کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 7500 اور 15000، 25000 اور 40000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز واپس کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پرائز بانڈز اسٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز کارپوریشن اور کمرشل بینکوں سے واپس یا تبدیل کیے جاسکتے ہیں، مرکزی بینک کے مطابق 31 دسمبر 2024 کے بعد پرائز بانڈز کی واپسی کی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ملک میں کرپشن اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ واپس لینے کی تجویز پیش کی تھی۔
سینیٹر سرتاج عزیز نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کیش اکانومی کو سہارا دینے کے لیے بڑے نوٹ استعمال کر رہا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












