منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

شہری سے آئی فون چندہ باکس میں گرگیا، مندر کا واپس کرنے سے انکار

30 دسمبر, 2024 17:27

بھارتی شہری نے مندر میں نذرانہ پیش کرتے ہوئے غلطی سے قیمتی آئی فون مندر کے عطیہ خانے میں گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینے چنئی کے دنیش نامی شہری اپنی فیملی کے ساتھ پوجا کرنے کیلئے تھیروپورور کے ارلمیگو کنڈسوامی مندر میں نذرانہ پیش کر رہا تھا، انہوں نے اس دوران محسوس کیا کہ انکا آئی فون جیب سے نکل کر ہنڈیال کے عطیات کے ڈبے میں گر گیا۔

رپورٹ کے مطابق دنیش نامی شخص نے مندر کے عہدیداروں سے رابطہ کیا اور واقعہ کی وضاحت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس کی ہینڈ ہیلڈ واپس کی جائے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ مندر انتظامیہ نے شہری کو یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ قوانین انہیں اپنی مرضی سے یا حادثاتی طور پر ہنڈیل میں رکھی گئی کسی بھی چیز کو واپس کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں، کیونکہ یہ دیوتا کی ملکیت ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔