منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

اسرائیل یمنی حملوں کو روکنے میں ناکام، امریکی میڈیا کا اعتراف

30 دسمبر, 2024 15:55

امریکی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی فوج تل ابیب پر یمنی میزائلوں کو روکنے میں ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر یمنی مسلح افواج کے وسیع پیمانے پر میزائل حملوں کے نتیجے میں ہونے والے مادی اور انسانی نقصانات پر قابو پانے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔

نیو یارک ٹائمز نے یہ مشاہدات اتوار کے روز شائع ہونے والے ایک تجزیے میں پیش کیے ہیں جس کا عنوان ہے ،”اسرائیل یمن سے حملوں کو روکنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یمنی افواج کی جانب سے ‘اسرائیل کو شدید حملوں کے ذریعے چیلنج کیا جا رہا ہے’ اور یمنی افواج یہودیوں کو رات کے وقت مسلسل حملوں کے ذریعے جگا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یمن نے اسرائیلی ائیر بیس پر ہائپر سونک میزائل داغ دیے

امریکی اخبار نے لکھا کہ یمنی افواج کے رہنماؤں اور ہتھیاروں کے ذخیروں کے بارے میں درست انٹیلی جنس نہ ہونے کی وجہ سے اسرائیل انہیں روکنے کے لئے جدوجہد کر رہا ہے۔

یمنی فورسز نے ان علاقوں اور دیگر اسرائیلی اہداف کے خلاف فلسطینیوں کے حق میں اپنے حملوں کو واضح طور پر تیز کر دیا ہے۔

یمن کی یہ کارروائیاں گذشتہ اکتوبر میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے آغاز کے بعد شروع کی ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی افواج نے ہائپرسونک میزائلوں سے تل ابیب پر حملہ کردیا

اسرائیل کے ان وحشیانہ فوجی حملوں میں اب تک 45,500 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

‘اسرائیلی حکومت کا معاشی دل خطرے میں ہے’

امریکی اخبار نے اعتراف کیا کہ یمنی حملوں نے گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران اپنی توجہ اسرائیلی حکومت کے معاشی مرکز تل ابیب کی طرف مبذول کر لی ہے اور عرب ملک کی مسلح افواج نے حال ہی میں بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں سے شہر کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

اخبار نے اعتراف کیا کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جانب سے یمن کے خلاف چوتھے حملوں کے بعد بھی اسرائیلی افواج بے چین دکھائی دیتی ہیں۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔