منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

یمن نے اسرائیلی ائیر بیس پر ہائپر سونک میزائل داغ دیے

30 دسمبر, 2024 15:05

یمن کی مسلح افواج نے غزہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یہ اسرائیلی ائیر بیس پر ہائپر سونک میزائل داغ دیے۔

یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییسری نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عرب ملک کے میزائل یونٹوں نے ہفتے کے روز بیرشیبہ سے 15 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع نیواتم ایئر بیس کو فلسطین-2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل کا استعمال کرتے ہوئے نشانہ بنایا۔

بریگیڈیئر جنرل یحییسری نے کہا کہ میزائل حملہ کامیابی سے اپنے مطلوبہ مقاصد حاصل کرسکتا ہے جب کہ انہوں نے یمنی قوم کو جمعہ کے روز ملک بھر میں فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالنے پر بھی سلام پیش کیا۔

ترجمان یمنی فوج نے کہا کہ جب تک غزہ پر جارحیت جاری رہے گی اور محاصرہ ختم نہیں کیا جاتا، یمنی افواج اسرائیلی دشمن کے خلاف جوابی کارروائیاں کرتے رہیں گے۔

یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کے خاتمے کے لیے اسرائیل، امریکا اورس برطانیہ سے منسلک بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیل کی زمینی اور فضائی کارروائیاں ختم ہونے تک اپنی کارروائیاں بند نہیں کریں گی۔

دریں اثنا، امریکا اور برطانیہ کے بحری اتحاد نے یمن کے شمالی صوبے حجہ میں اسٹریٹجک مقامات پر دو فضائی حملے کیے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔