منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

بیٹے نے 18 سال بعد والدہ کی دوسری شادی کرا دی، ویڈیو وائرل

30 دسمبر, 2024 16:37

پاکستانی نوجوان عبدالاحد نے اپنی والدہ کی 18 سال بعد دوبارہ شادی کرا دی جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی لڑکے عبدالاحد کی کہانی کو صارفین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جس نے اپنی والدہ کا 18 سال تنہا رہنے کے بعد دوبارہ نکاح کروا دیا۔

سوشل میڈیا پر عبدالاحد نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کس طرح اس نے اپنی ماں کی شادی کروائی اور اصرار کیا کہ وہ زندگی میں خود کو دوسرا موقع لازمی دیں۔

 

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’’میری والدہ بھی اپنی پرسکون زندگی گزارنے کی حقدار ہیں، اسی لیے بطور بیٹا میں سمجھتا ہوں کہ میں نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیا، میں نے اپنی والدہ کے اس فیصلے میں ان کا ساتھ دیا اور انہیں آمادہ کیا کہ زندگی میں دوسرا چانس ضرور لیں‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’یہ انتہائی مشکل فیصلہ تھا جو میں نے لیا لیکن میری زندگی میں میری والدہ سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے‘‘۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔