منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

ملک میں سونا سستا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

30 دسمبر, 2024 16:40

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 600 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے گھٹ کر 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قدر 3350 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں دن کے دوران 6 ڈالر کی کمی کے بعد سونے کا نرخ 2614 ڈالر فی اونس مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی تھی۔

سال 2024 میں پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی بلند ترین قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے اور فی تولہ سونے کی کم ترین قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے رہی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔