منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

زارا نور عباس مہنگا لباس پہن کر تنقید کی زد میں آگئیں

30 دسمبر, 2024 11:50

لاہور: اداکارہ زارا نور عباس کے بھائی کی شادی میں پہنے جانے والے جوڑے کے چرچے ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی زیادہ ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ اسما عباس کے بیٹے احمد کی شادی لاہور میں ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

شادی کی مختلف تقریبات پر زارا اور اسما عباس کے رقص کی بھی متعدد ویڈیوز وائرل ہیں جنہوں نے صارفین کی توجہ خوب اپنی جانب مرکوز کروائی۔ تاہم زارا نور عباس کا نکاح کی تقریب پر پہنا گیا جوڑا صارفین کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا۔

جوڑے کی تفصیلات:

زارا نور عباس کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر میں انہوں نے بتایا کہ یہ جوڑا حسین رہر کا ہے۔ اس برانڈ کی ویب سائٹ کے مطابق آف وائٹ، گولڈن اور سرخ رنگ کے اس لباس کی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار روپے ہے۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔