منگل، 24-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

ڈرپوک اسرائیلی وزیراعظم راکٹ حملوں سے بچنے کیلئے زیر اسپتال منتقل

31 دسمبر, 2024 17:56

قابض ریاست کے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ممکنہ راکٹ حملوں سے بچانے کیلئے زیر زمین اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے، جس کیلئے انکی سرجری کی جائے گی اور اس حوالے سے انہیں یروشلم کے حداسہ میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

صہیونی ریاست کے ڈرپوک وزیراعظم کو ممکنہ راکٹ حملوں سے بچانے کیلئے زیر زمین، مضبوط ریکوری وارڈ شفٹ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مظلوم فلسطینیوں کے قاتل نیتن یاہو کی طبعیت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

قبل ازیں ہفتے کے روز فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے جنگ زدہ غزہ کے علاقے بیت حنون سے دو راکٹ داغے گئے تھے، جس کے بعد نیتن یاہو کی سیکیورٹی کو بڑھادیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: غزہ کا واحد فعال اسپتال نذر آتش؛ ڈائریکٹر بھی زیرِ حراست

رواں سال کے آغاز میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہرنیا کا آپریشن ہوا تھا جبکہ ایک سال قبل انہیں دل کی بیماری کی وجہ سے پیس میکر لگایا گیا تھا۔

نیتن یاہو کو گزشتہ سال 15 جولائی کو چکر آنے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹر نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں پانی کی کمی ہوئی ہے۔

Netanyahu's" underground surgery for fear of resistance missiles

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔