جنگ بندی معاہدہ؛ حماس کا 34 میں سے 12 یرغمالی دینے سے انکار

جنگ بندی مذاکرات؛ حماس کی 3 شرائط کیا ہیں؟ (فوٹو: فائل)
فلسطین میں مزاحمت کی علامت حماس کے ایک ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں 34 میں سے 12 یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں 34 یرغمالیوں میں سے 12 رہا نہیں کیا جائے گا بلکہ اسکے بدلے 12 لاشیں صہیونی حکومت کو دی جائیں گی جو انکی جارحیت کے نیتجے میں ہلاک ہوئے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ قابض صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے معاہدے کے پہلے مرحلے میں لاشوں کی کو لینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں: غزہ: ظالم صیہونی حکومت جنگ بندی نہ ہونے کی کوششیں کرنے لگی
اسی طرح مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی 34 میں سے 12 یرغمالیوں کو رہا کرنے سے دوٹوک الفاظ میں انکار کیا تھا۔
قبل ازیں مصری نیوز چینل الغد نے رواں ماہ کے شروع میں اطلاع دی تھی کہ اسرائیل نے جو نام بھیجے ہیں ان میں سے 11 حماس کے معیار پر پورا نہیں اترتے کیونکہ مزاحمتی تنظیم انہیں فوجی اور مجرم سمجھتی ہے۔
مزید پڑھیں: یرغمالی چاہیے ہیں تو مذاکرات میں شرائط سے باز رہو! حماس
حماس نے مبینہ طور پر 250 سکیورٹی قیدیوں کے بدلے صرف بیماروں، بچوں اور بوڑھوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل ہیلے بہانے کرکے یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر کا الزام بھی حماس پر ڈال رہا ہے، یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ معاہدے میں تاخیر کی حماس ہے جو زندہ یرغمالیوں کی فہرست فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












