سرفراز احمد کے سامنے بدتہذیبی پر مصباح الحق کا بیٹا تنقید کی زد میں

سرفراز احمد کے سامنے بدتہذیبی پر مصباح الحق کا بیٹا تنقید کی زد میں (فوٹو: فائل)
قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور انکے بیٹے فہام الحق کو فینز نے سرفراز احمد کے سامنے بد تہذیبی پر تنقید کا نشانہ بناڈالا۔
سوشل میڈیا سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو غالباً چیمپئینز ٹی20 کپ کی ہے، جہاں سرفراز احمد وی آئی پی باکس میں میچ دیکھ رہے ہیں تاہم اس موقع پر سابق کپتان مصباح الحق کے بیٹے اور انڈر-19 کرکٹر فہام الحق بھی انکے برابر میں بیٹھے نظر آئے۔
تاہم سرفراز کی طرف ٹانگ پر ٹانگ رکھے فہام الحق کو لوگوں نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور مصباح کی تربیت پر سوال اٹھایا کہ ایک لیجنڈ سینئیر کرکٹر کے سامنے اس بیٹھنا کون سا طریقہ ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ کراچی کنگز نے اپنے کپتان کو ہی خیرباد کہہ دیا
صارفین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے انڈر-19 ورلڈکپ، چیمپئینز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹ جیتے ہیں جبکہ انکے سامنے مصباح کے بیٹے فہام الحق نے محض انڈر 19 ایشیاکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جہاں وہ کوئی خاص پرفارمنس نہیں دے سکے تھے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ ٹکٹ کا حصول کیسے ممکن ہوگا؟
اس فین نے لکھا کہ اپنے سینئیر کے سامنے اس انداز سے بیٹھنا نہایتی نامناسب اور غیر اخلاقی رویہ ہے، انہیں تربیت کی بےحد ضرورت ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












