منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

عدنان سمیع بچوں سے ملنے کیلئے بھارت سے روانہ، تصویر سامنے آگئی

31 دسمبر, 2024 15:52

اداکار اذان سمیع کی اپنے والد اور بھارتی فلم انڈسٹری کے گلوکار عدنان سمیع خان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق عدنان سمیع نے یہ تصاویر ایک روز قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں وہ اپنی دوسری بیوی سے اپنے بڑے بیٹے اذان سمیع خان اور بھائی جنید سمیع خان اور انکی بیٹی مدینہ سمیع خان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:عدنان سمیع نے اپنا وزن حیران کن حد تک کم کردیا، مداح دنگ رہ گئے

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تصاویر مالدیپ کی ہے، جہاں فیملی کو مالدیپ کے خوبصورت سمندر سے لطف اندوز ہوتے اور چھٹیاں گزارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ADNAN SAMI (@adnansamiworld)

اس تصویر میں جنید سمیع خان کی موجودگی خاص اہمیت کی حامل ہے کیونکہ گزشتہ سال انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے بھائی عدنان سمیع کے خلاف سخت بیانات دیے تھے۔

انہوں نے عدنان کو ‘کینسر’ قرار دیا اور انہیں جھوٹا قرار دیا اور انکی پیدائش کے بارے میں انکشاف کیا کہ عدنان سمیع خان برطانیہ میں نہیں بلکہ 15 اگست 1969 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے تھے جبکہ انکی والدہ کا تعلق سرگودھا سے ہے۔

تاہم اب قیاس آرائیاں ہیں کہ اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد ایسا لگتا ہے کہ اس خاندان کی رنجشیں دور ہو گئی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔