دہشتگردی کیخلاف جنگ میں جنرل قاسم سلیمانی کا کردار منفرد تھا، خامنہ ای

آیت اللہ خامنہ ای کا شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی 5ویں برسی پر خطاب
تہران: سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جنگ میں دہشتگردی کیخلاف جنرل قاسم سلیمانی کا کردار مُنفرد قرار دیا۔
مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی 5ویں برسی کے موقع پر رہبر معظم انقلاب سے شہید اور انکے ساتھیوں کے اہل خانہ سمیت 2018 اور گزشتہ سال کرمان کے دہشت گردی واقعے میں شہید ہونے والوں کے خاندان ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے کہا کہ ہزاروں لوگ ملک کے گوشہ و کنار اور دیگر ممالک سے شہید سلیمانی کے مزار پر آتے ہیں، یہ اعزاز خدا کی طرف سے ان کے اخلاص کا دنیاوی انعام ہے۔
مزید پڑھیں:شام سے حزب اللہ کا خاتمہ اسرائیل کی بھول ہے، آیت اللہ خامنہ ای
مزید پڑھیں:شہید قاسم سلیمانی کےمقبرے کے قریب 2 دھماکے، 103 افراد شہید
انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمتی محاذ کا احیا شہید سلیمانی کی مستقل حکمت عملی تھی، رہبر معظم انقلاب کا ان لوگوں کو جواب جو کہتے ہیں کہ خطے کے حالیہ واقعات سے مقدس مقامات کا دفاع کرنے والے شہداء کا خون رائیگاں چلا گیا، اگر یہ جانیں لٹائی نہ جاتیں اور یہ جہاد انجام نہ پاتا تو آج مقدس مقامات، کربلا، نجف اور زینبیہ کی کوئی خبر نہ ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ خطے کے حالیہ واقعات سے متعلق مسائل کا درست فہم اور ضروری شناخت نہ ہونے کی وجہ سے غلط تحلیل کا شکار ہوجاتے ہیں اور یہ تصور کرتے ہیں کہ حرم کے دفاع میں جو خون بہایا گیا و رائیگان چلا گیا!
یہ لوگ بہت بڑی غلطی کا شکار ہوگئے ہیں؛ اگر یہ جانیں چلی نہ جاتیں اور یہ جہاد انجام نہ پاتا اور اگر شہید قاسم سلیمانی پورے عزم و ہمت کے ساتھ اس خطے کے پہاڑوں اور صحراؤں میں نہ کودتے اور ان شہداء کو اپنی طرف نہ بلاتے تو آج مقدس مقامات کی کوئی خبر نہ ہوتی، اس بات کا یقین رکھیں، نہ صرف حرم زینبیہ، بلکہ کربلا اور نجف کی بھی کوئی خبر نہ ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ راہ حق میں بہنے والا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا، جان لیں کہ جو آج اچھل کود کر رہے ہیں یہ اہل ایمان کے قدموں تلے پامال ہو جائیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












