منگل، 24-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

صیہونی حکام نے ’غزہ جنگ‘ کے باعث مایوسی کا اعتراف کر لیا

02 جنوری, 2025 10:26

صیہونی حکام نے غزہ میں 7اکتوبر 2023 سے جنگ کے باعث مایوسی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہماری فوج اعصاب کھوچکی ہے۔

ایرانی میڈیا مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع  نے فوجیوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی اور اعصاب تناؤ سے آگاہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انتہا پسند تلمودی حریدیم فرقے کا فوجی خدمات سے انکار ، فوج میں مزید مایوسی پھیلانے کا باعث بنا ہے۔

ادھر صیہونی سیاسی کارکن "الیت ہشاحر” کا کہنا کہ اسرائیلی فوج میں خودکشی کی شرح بڑھ گئی ہے جس سے مزید نفسیاتی عارضوں نے جنم لیا ہے۔

مزید پڑھیں:شہادتوں کے انبار لگانے والے اسرائیلی فوجی نفسیاتی مریض بن گئے

انہوں نے روزنامہ یدیعوت احرونوت کو بتایا کہ ہماری نسل ٹوٹ پھوٹ کا شکار جب کہ جوان حوصلے کھو چکے ہیں، اور ہمارے سپاہی تھک چکے ہیں، اس وقت فوج کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے، لیکن حریدیم فرقہ فوجی خدمات کو مسترد کرکے آبادکاروں میں خوف اور مایوسی پھیلا رہا ہے۔

دوسری جانب سال 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 13 ہزار 500 سے زیادہ صیہونی فوجی نفسیاتی امراض کے علاج کے مراکز سے رجوع کر چکے ہیں۔

سحر نیوز کے مطابق اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ سال 7 اکتوبر 2023  سے اب تک 13 ہزار 500 سے زیادہ صیہونی فوجیوں نے، جنگ سے متاثر ہونے کے باعث نفسیاتی بیماریوں کے مراکز سے رجوع کیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔