جنوبی افریقا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، اہم کھلاڑی کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ

جنوبی افریقا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، اہم کھلاڑی کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کی جانب سے ایک فاسٹ بولر کو اسکواڈ سے باہر کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز اسٹیڈیم میں میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں پروٹرز نے گرین شرٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، آل راؤنڈر عامر جمال کی جگہ فاسٹ بولر میر حمزہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
عامر جمال نے سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باووما اور کاگیسو ربادا کی وکٹیں حاصل کی تھیں۔
فاسٹ بولر سے دوسری اننگز میں صرف ایک اوور کروایا گیا جس کی وجہ سے کہا جارہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ دوسرے ٹیسٹ میں میر حمزہ کو شامل کرسکتی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ کیپ ٹاؤن میں پچ اسپنرز کے لیے سازگار ہونے کے باوجود اس بات کا امکان نہیں ہے پاکستان پلیئنگ الیون میں کسی اسپنر کو شامل کرے گا۔
ٹیم انتظامیہ نعمان علی کے بجائے واحد اسپنر آغا سلمان پر انحصار کرے گی، انہوں نے 18 ٹیسٹ میچوں میں 58.75 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












