ایرانی سپریم لیڈر کا شام پر قبضہ کرنے کا عزم

ایرانی سپریم لیڈر کا شام پر قبضہ کرنے کے عزم کا اظہار
ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے شام کی خانہ جنگی میں ایران کے ملوث ہونے اور خطے میں طاقت کے اظہار کی اپنی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں ملک کے کم ہوتے اثر و رسوخ پر تنقید کو مسترد کردیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کے قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ مناسب تجزیے اور تفہیم کے فقدان کی وجہ سے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ خطے میں ہونے والے حالیہ واقعات کی وجہ سے حرم کے دفاع میں بہایا گیا خون ضائع ہو گیا ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ قاسم سلیمانی خطے میں مسلح اتحادی گروہوں کو مربوط کرنے میں ایران کی سب سے بااثر شخصیت تھے جو 2020 میں عراق میں امریکا کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے علاقائی مداخلت کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں ایران نواز گروہوں کی تشکیل کے لئے شہید قاسم سلیمانی کی تعریف کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے نئی شامی حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس جھوٹے شو سے دھوکہ نہ کھاؤ، جو لوگ آج ادھر ادھر گھوم رہے ہیں وہ ایک دن مومنوں کے پیروں تلے روند پڑیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں نے شامی عوام کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے وہ ایک دن شام کے نوجوانوں کی طاقت کے سامنے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوں گے۔
یہ تیسرا موقع ہے جب آیت اللہ علی خامنہ ای نے شام کو اس کے نئے حکمرانوں سے واپس لینے کا وعدہ کیا ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے یمنی حوثیوں اور حزب اللہ کو مزاحمت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بالآخر صیہونی افواج کے خلاف کامیاب ہوں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












