منگل، 24-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

عفت عمر نے عمران خان کی مخالفت کرنے کی وجہ بتادی

02 جنوری, 2025 20:35

اداکارہ عفت عمر نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی کی مخالفت کرنے کی وجہ بتادی۔

عفت عمر اس وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خاصی متحرک ہیں اور اپنے خیالات کا برملا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ سابق وزیراعظم عمران خان کی مخالفت کرتی نظر آتی ہیں جس پر پی ٹی آئی کے حمایتیوں کی جانب سے انہیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عفت عمر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے عمران خان کی مخالفت کی وجہ بتائی اور کہا کہ وہ سابق وزیراعظم کی نہیں بلکہ ان کی سوچ کی مخالف ہیں۔

عفت عمر کے مطابق عمران خان سیاست میں بدتمیزی کو لیکر آئے ہیں جنہوں نے مخالفین کو تڑیاں دینے کا آغاز کیا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں عمران خان کی حمایتی تھیں تاہم بعد میں ان کی حقیقت کا پتہ چلنے کے بعد وہ ان کے خلاف ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بہت کانوں کے کچے ہیں، ملک میں جمہوریت کا تسلسل ہونا چاہیے، جو سیاستدان بھی ملک کی خدمت کررہا ہے اس کو سراہنا چاہیے۔

عفت عمر کا مزید کہنا تھا کہ جب سے عمران خان جیل میں ہیں تھوڑا سا سکون ملا ہے، وہ اگر مالی کرپشن میں ملوث نہیں تو اخلاقی کرپشن میں ضرور ملوث ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔