پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

کورونا کے بعد ایک اور جان لیوا وائرس کی انٹری، چین میں ایمرجنسی نافذ

03 جنوری, 2025 13:11

کورونا کے پانچ سال بعد چین میں ایک اور وائرس پھلنے لگا ہے جس کے باعث ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

رپوٹس کے مطابق ایچ ایم پی وی وائرس کی چین میں تیزی سے تشخیص ہورہی ہے اس کی علامات کورونا جیسی ہی ہیں، جس میں متاثرہ مریض کو نزلہ زکام اور سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔

دعویٰ کیا ہے کہ چین میں ایمرجینسی نافذ کردی گئی جب کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا اور وائرس کے باعث شرح اموات بھی بڑھ گئی تاہم سرکاری سطح پر اب کی تصدیق نہیں ہوئی۔

چین کے نیشنل ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایڈمنسٹریشن نے ایک مخصوص مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروایا ہے۔

اس سسٹم سے نئی بیماریوں اور پیتھوجینز کی شناخت میں مدد ملے گی، اس حوالے سے حکام نے کہا ہے کہ یہ سسٹم موسم میں سانس کی بیماریوں سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ہیومن میٹا پنیو وائرس کیا ہے؟

ایچ ایم پی وی بنیادی طور پر 14 سال سے کم عمر بچوں میں فلو جیسی علامات پیدا کرتا ہے۔

شمالی چین کے صوبوں میں یہ کیسز بڑھ رہے ہیں، اس وائرس کے لیے کوئی ویکسین موجود نہیں، ماہرین صحت نے عوام کو اینٹی وائرل ادویات کے اندھا دھند استعمال سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

ماہرین نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جن میں ماسک پہننا، متاثرہ شخص سے فاصلہ رکھنا اور فوری طور پر طبی ماشورہ اور علاج ضروری ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔