پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

"غزہ میں ظلم” نوجوان حماس میں بھرتی کے خواہشمند

03 جنوری, 2025 17:59

فلسطین میں مزاحمت کی علامت حماس نے اسرائیل کو ڈراتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے تنظیم میں جنگجوؤں کی بھرتی کا آغاز کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف غزہ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد مزاحمتی تنظیم کیلئے اپنی خدمات پیش کرنا چاہتی ہے۔

حماس کو تنظیم میں شمولیت کے لیے درخواستیں موصول ہورہی ہیں، ذرائع نے قابض صہیونی ریاست کو خبردار کیا ہے کہ حماس کو ختم کرنا ممکن نہیں۔ تنظیم غزہ کی پٹی میں خود کو بحال کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بینجامین نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ مذاکراتی وفد آج معے کے روز بات چیت کیلئے قطر کے دارالحکومت دوحا روانہ ہوگا۔

اس سے پہلے غزہ میں فائر بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات بحال کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

آئندہ دنوں میں مصری دارالحکومت قاہرہ میں ایک اجلاس ہو گا جہاں سمجھوتے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

حماس کے مطالبے پر جمعرات کے روز انکشاف کیا تھا کہ سمجھوتے کے پہلے مرحلے میں ترامیم کی گئی ہیں، عمر رسیدہ اور مریض قیدیوں کے ساتھ متعدد اسرائیلی فوجیوں کو آزاد کیا جائے گا تا کہ معاہدے کی راہ ہموار ہو۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ جنگ بندی تک کوئی یرغمالی قابض صہیونی ریاست نہیں دیں گے۔

حماس نے ایک ہفتے کی جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے پاس موجود زندہ قیدیوں کی اس فہرست کو تیار کریں گے، آئندہ ہفتے کوئی قیدی رہا نہیں کیا جائے گا تاہم ہفتے کے چوتھے روز فہرست اسرائیل کے حوالے کریں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔