پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

ہانیہ عامر کے رقص نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا، ویڈیو وائرل

03 جنوری, 2025 16:37

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈانس مووز سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

پاکستان کے کئی ہِٹ اور نامور ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یشما گِل کی بہن عروبہ کی شادی کی تقریبات کا خوب شور ہے۔

اس شادی کی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی چھا رہی ہیں اور مداح بھی اس تقریب کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔

ہانیہ عامر نے اداکارہ یشما گِل کی بہن کی مہندی پر رقص کیا جس کی ویڈیوز مختلف پیچز پر پوسٹ کی جا رہی ہے مگر اداکار حماد شعیب کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو نے دھوم مچا رکھی ہے۔

نیلے لہنگے میں ملبوس ہانیہ عامر نے دنانیر مبین، یشما گِل، امر خان اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مہندی میں خوب  رونق لگائی اور جم کر رقص کیا۔

شادی کی اس تقریب میں کومل میر، ندا یاسر، یاسر نواز، شازیہ وجاہت، صبور علی، کنزیٰ ہاشمی سمیت دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔