پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

غزہ میں جنگ نہ روکی تو۔۔۔ انصار اللہ کی اسرائیل کو دھمکی

03 جنوری, 2025 20:34

یمن کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ کے سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کا دفاعی نظام ہمارے میزائل روکنے سے قاصر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کی انصار اللہ کے شعبہ اطلاعات کے نائب سربراہ نصرالدین عامر نے کہا کہ قابض اسرائیل کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس کا دفاعی نظام اس کی حفاظت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی رجیم کو میزائل حملوں سے بچنے کیلئے غزہ میں جنگ بندی قبول کرنا ہوگی، بصورت دیگر حملے جاری رکھے جائیں گے۔

قبل ازیں آج یمنی مزاحمتی تحریک نے تل ابیب کے قریب میزائل سے شہر کے مغرب میں واقع ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں کئی صہیونی زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری طرف یمن کے عوام اور غزہ میں غاصب افواج کیخلاف لڑنے والی حماس نے بھی حملوں کی تعریف کی تھی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔